حیدرآباد۔7۔فروری (اعتماد نیوز)ریاست سے جملہ 6امیدواروں نے قیاس کے مطابق
کامیابی حاصل کی۔ چنانچہ کانگریس پارٹی کے تین ارکان کے وی پی رام چندر راؤ
‘سبی رامی ریڈی‘اور ایم ایم خان نے کامیابی حاصل کی۔جبکہ تلگو دیشم کے دو
ارکان
ٹی سیتا مہا لکشمی‘اور جی موہن راؤ منتخب ہوئے۔ اسی طرح ٹی آر ایس کی
جانب سے اس پارٹی کے جنرل کے کیشو راؤ نے کامیابی حاصل کی۔واضح رہے کہ
جملہ 248 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔جبکہ بی جے پی ‘وائی ایس آر کانگریس
اور سی پی ایم ووٹنگ سے دور رہے۔